بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی نے داماد کے ایل راہول اور بیٹی آتھیا شیٹھی کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں جواب دیدیا۔
بھارتی میڈیا کو پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے سنیل شیٹھی نے کہا کہ ’’ایشیاکپ سے قبل سوشل میڈیا پر لوگوں نے کے ایل راہول اور آتھیا شیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر تکلیف ہوئی۔ اتنی ہرزہ سرائی کے باوجود راہول نے کہا ابا رہنے دیں میدان میں میرا بلا جواب دے گا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور کپتان نے ان پر اعتماد کا اظہار اور ایشیاکپ میں 4 ماہ بعد واپسی کیساتھ انہوں نے شاندار فارم کا مظاہرہ کیا، جس نے ناقدین کو کرارا جواب دیا۔
مزید پڑھیں: آج فلمساز میرے ساتھ بڑے بجٹ کی فلم بنانے کیلیے تیار نہیں، سنیل شیٹھی
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران انکی اہلیہ آتھیا شیٹھی اور سُسر سنیل شیٹھی بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے مسلسل موجود رہے تھے تاہم فائنل میں ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرنے سے محروم رہے تھے۔