پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل فلسطینیوں کی حمایت والے جوتے پہننے پر عثمان خواجہ کے ردعمل پر کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کرکٹرز کی ذاتی رائے کی حمایت کرتا ہے، اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، جو ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں ہم توقع رکھتے ہیں کہ کھلاڑی قوانین پر عمل کریں گے۔
عثمان خواجہ نے پہلے ٹیسٹ سے قبل فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے جوتے پہن رکھے تھے، جس پر آزادی سب کا حق اور تمام زندگیاں برابر ہیں کے نعرے درج تھے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ فلسطین کی حمایت میں لکھے ہوئے جملے والے جوتے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھی پہنیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔