ریاض: سعودی عرب میں ٹرک کے پچھلے حصے میں لٹک کر سفر کرنے والی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک برقع پوش خاتون کو سعودی دارالحکومت ریاض کے مرکزی تجارتی علاقے میں ایک ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈرائیور نے ٹرک ایک راہ گیروں کے لیے بنائےگئے پل کے قریب روکی تو خاتون اتر کر روانہ ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ ٹرک پر لٹک کر سفر کرنے والی خاتون کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا ہاتھ پھسل جاتا تو تباہ کن حادثہ ہو سکتا تھا۔