نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو ٹی20 مقابلوں میں شکست اور دورہ آسٹریلیا میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر محمد حفیظ کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پے در پے شکستوں کے سبب پاکستانی ٹیم کے متعدد سینئیر کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی20 لیگز کیلئے (این او سی) نہ کھیلنے دینے پر ڈائریکٹر محمد حفیظ کے رویے پر ناراض ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ٹی20 لیگ آئی ایل ٹی کیلئے شاہین آفریدی، شاداب خان، اعظم خان سمیت کئی کرکٹرز کو دوسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے این او سی جاری کیے گئے تھے تاہم کئی کرکٹرز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کیلئے این او سی مانگے، جس پر محمد حفیظ نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم میٹنگز کے دوران، محمد حفیظ کی قیادت میں لمبی تقرریں اور طویل میٹنگ سے بھی سینئر کھلاڑی خوش نہیں ہیں، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ غیر ضروری مداخلت اور روک ٹوک کررہے ہیں جس سے ٹیم کا ماحول خراب ہورہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کے فائنل کا دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متصادم ہوگیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی سمیت 5 کرکٹرز یواے ای میں شیڈول ایونٹ کا حصہ ہیں۔