گوگل میٹ صارفین کے لیے متعدد نئے فیچر متعارف کرائے گا

کیلیفورنیا: ویڈیو کمیونیکیشن سروس گوگل میٹ اپنے ویب اور موبائل صارفین کے لیے متعدد کسٹمائزیشن فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے گزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا کہ کمپنی سروس کے لیے تین نئے فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کی مدد سے گوگل میٹ پر صارف کے ظاہر کو مرضی کے مطابق پیش کیا جاسکے گا۔

پہلا فیچر صارفین کو مختلف ویڈیو افیکٹس کو ملانے کی صلاحیت دے گا۔ اس کو استعمال کرتے ہوئے پس منظر کو فلٹر افیکٹ کے ساتھ ملا کر مزید متحرک بنا کر پیش کیا جاسکے گا۔
اس فیچر میں سیلف ویو ٹائل پر ایک نئی لیئر ایئکون کو استعمال کیا جاسکے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کونسے افیکٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس ہی آئکون کو استعمال کرتے ہوئے ایک افیکٹ یا ایک ساتھ تمام افیکٹ کو ہٹایا بھی جاسکے گا۔

ویڈیو افیکٹس کو ملانے کا فیچر نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ پیش کیا جائے جو صارفین کے لیے نئے افیکٹس کو ڈھونڈنا اور استعمال کرنا آسان کر دے گا۔

دوسرے فیچر میں سروس کی جانب سے اسٹوڈیو لائٹنگ متعارف کرائی جائے گی۔ تاہم، یہ فیچر صرف ویب صارف کو دستیاب ہوگا اور اس میں گوگل ورک اسپیس انٹرپرائز کے لیے ڈوئٹ اے آئی بھی شامل ہوگا۔ اس فیچر کو اسٹوڈیو معیار کی روشنی اور لائٹ کی سیٹنگ، برائٹنیس اور کلر کا تعین کیا جا سکے گا۔

تیسرا اور آخر فیچر ’اسٹوڈیو ساؤنڈ‘ کا ہے جو فی الحال ویب ورژن پر دستیاب ہے اور آئندہ ہفتوں میں موبائل ورژن میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ یہ فیچر مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے خود بخود بلو ٹوتھ ہیڈ سیٹ اور ڈائل اِن پارٹیسیپنٹ سے آنے والی خراب معیار کی آواز کو بہتر بنائے گا۔

گوگل میٹ کے آئی او ایس اور اینڈرائی صارفین کو ان فیچرز میں سے کچھ اگلے دو ہفتوں میں دستیاب ہوں گے جبکہ ویب صارفین کو اس ماہ کے آخر تک تمام فیچر دستیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں