پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈیوٹی سے طویل غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق مختلف اسپتالوں و طبی مراکز میں ڈیوٹی پر پیشگی اجازت کے بغیر غیرحاضری پر گریڈ 17 کے 12 ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق برطرف ڈاکٹرز کو بارہا نوٹسز جاری کیے گئے، لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ بعض ڈاکٹرز 2021سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔
محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق جن ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر فازیہ گوہر، ڈاکٹر کفایت علی، ڈاکٹر محمد سعید الیاس، ڈاکٹر مہرین اختر، ڈاکٹر روحیلہ گل،ڈاکٹر محمد عزیز، ڈاکٹر جاوید اللہ خان، ڈاکٹر تیمور، ڈاکٹر فرح گل، ڈاکٹر عظمیٰ احسان، ڈاکٹر سہیل احمد، ڈاکٹر جہانگیر خان شامل ہیں۔