جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواست خارج

سپریم کورٹ نے بلوچ رہنما جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف مخالف امیدوار کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں بلوچ رہنما جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے پر مخالف امیدوار کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس نے مخالف امیدوار غلام نبی مری کے وکیل سے کہا کہ جائیں جاکر الیکشن میں ہرائیں ہم آپ کا راستہ نہیں روکنا چاہتے یا درخواست واپس لیں یا ہم خارج کر دیتے ہیں۔
وکیل مخالف امیدوار نے کہا کہ جب الیکشن شیڈول جاری ہوا نہ تو جمال رئیسانی ووٹر تھا اور نہ ہی اس کے پاس شناختی کارڈ تھا۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔ مخالف امیدوار غلام نبی مری نے جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں