راولپنڈی: پولیس نے مشتبہ گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ویسٹریج کے علاقے میں پولیس نے مشتبہ گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، جس میں 35 پسٹل اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے اسلحہ اسمگلرز ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت بہادر خان اور راشد خان کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہونے پر اہل کاروں کو کامیاب کارروائی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔