اسلام آباد: قادیانیوں کے ترجمہ قرآن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس پانچ مارچ کو طلب کرلیا۔
نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سپریم کورٹ کے فیصلے کا اسلامی تعلیمات و آئین و قانون کی روشنی میں جائزہ لے گی۔
علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلے کے دو پہلو وکلا سے سامنے آرہے ہیں اور وکلا کے کسی متفقہ نکتے پر پہنچنے سے قبل کوئی رائے نہیں دینا چاہتے۔ واضح کرتا ہوں کہ فیصلہ وہی مانا جائے گا جو قرآن و سنت کے مطابق ہوگا۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور پاکستان بنانے کا مقصد نظام عدل کا قیام، قرآن و سنت کی تعلیمات کی ترویج، انسانی حقوق کا تحفظ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ہو۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کے مقدمے سے توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کی دفعات حذف کرنے کا حکم دیا تھا