205

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،6 مختلف کاروائیوں میں 59 کلو سے زائد منشیات اور 335880 نشہ آور گولیاں برآمد،7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 335880 عدد نشہ آور گولیاں برآمد،سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 ملزمان سے 19.2 کلو چرس، 1.2 کلو افیون، 1.2 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد،کوہاٹ روڈ پشاور میں 15.6 کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ۔اوکاڑہ بائی پاس کے قریب 2 ملزمان سے 9.6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 7.2 کلو چرس برآمد۔لاہور ایئرپورٹ سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 75 گرام کوکین برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں