کراچی: ٹی 20 انٹرنیشنل میں نسیم شاہ کی پہلی بار 50 رنز سے زائد کی پٹائی ہوئی۔
پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں پہلی بار 50 رنز سے زائد کی پٹائی برداشت کرنا پڑی، انھوں نے گزشتہ دنوں انگلینڈ کیخلاف 4 اوورز میں 51 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔
یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو کونسا ہیش ٹیگ دیا؟
نسیم اس سے قبل انگلش ویٹالیٹی بلاسٹ میں مڈل سیکس کیخلاف گلوسٹرشائر کی جانب سے بھی 4 اوورز میں 50 رنز دے چکے، تب انھوں نے 2 وکٹیں لی تھیں۔
واضح رہے کہ لندن کے اوول گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں بابراعظم بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا