ناقص پرفارمنس؛ آفریدی نے بھی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص پرفارمنس کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔

آئرلینڈ اور امریکا کا میچ منسوخ ہونے کے بعد مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کے 7، 8 کھلاڑی ڈراپ کیے جاسکتے ہیں لیکن جب تک آپ کا بینچ مضبوط نہیں ہوگا یہ کام مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سن رہے ہیں کہ 8، 9 کھلایوں کو ٹیم سے نکال دیا جائے گا، ایسا نہیں ہے! یہ اقدام آپ جب اٹھاتے ہیں کہ پلئیرز کی لائن لگی ہو، کیا آپکے پاس ان جیسا کوئی ہے؟ کیا ہمارے پاس کوئی ایسا کرکٹر ہے جو رضوان کی جگہ لے سکے؟۔

مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس سے تنزلی کا فیصلہ

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو عزت دینے کی ضرورت ہے، وہ سارا سال کھیلتے ہیں اور شاندار پرفارمنس دیتے ہیں جیسے سلمان آغا، سعود شکیل، صاحبزادہ فرحان، فاسٹ بولر محمد علی و دیگر، 3 میچوں کی پرفارمنس پر کسی کھلاڑی کو لاکر ہم ان سے ناانصافی کررہے جس کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں: “دنیا نے اُسے کنگ بنایا ہے آپ نہیں مانیں” امام، بابر کے دفاع میں آگئے

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خان ہوں یا صائم ایوب انہیں کہا جائے کہ وہ 2 سال ڈومیسٹک کھیلیں اور فٹنس کو برقرار رکھیں، سلیکشن کمیٹی یقینی بنائے کہ اگر آپ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس معیار پر پورا اُترنا ہوگا۔

شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے مت

اپنا تبصرہ بھیجیں