310

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

کراچی: آج پاکستان میں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں 2024 کا سب سے طویل ترین دن ہے۔

کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا جب کہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی ۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتاہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوجاتا ہے۔
سردار چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں آج دن کا دورانیہ 14 گھنٹے 32 منٹ طویل ہوگا۔ رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں