اسلام آباد: ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.94 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 20 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 5 ضروری اشیاکی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 25 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاور0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 65.84 فیصد، آلو5.61 فیصد، پیاز3.78 فیصد، کیلا3.29 فیصد، ایل پی جی 2.44 فیصد، سگریٹ 1.67 فیصد، دال مونگ 1.53 فیصد، لہسن 1.29 فیصد، تازہ دودھ 0.95 فیصد، انڈے 0.83 فیصد، جارجٹ 0.28 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0.17 فیصدکااضافہ ہوا۔