خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹرصالح بن زین العابدین انتقال کرگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ڈاکٹر صالح خانہ کعبہ کے 109 ویں کلید بردار تھے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین ال شیبی نے گزشتہ سال پاکستان کا 6 روزہ دورہ کیا تھا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
سدانہ کعبہ کا شرف صدیوں سے الشیبی خاندان کے پاس چلا آرہا ہے۔ سند بیت اللہ وہ مقدس فریضہ ہے جس میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال، خانہ کعبہ کھولنے، بند کرنے اورغسل دینے، غلاف کعبہ تیار کرنے اور حسب ضرورت غلاف کعبہ کی مرمت جیسے امور شامل ہیں۔