پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی اسمبلی سے پاس قرارداد کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ قرارداد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر قائم مقدمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
جوڈیشل انکوائری کی قرارداد کے لیے متن تیار کرلیا گیا جس میں میں سی سی ٹی وی پبلک کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں جوڈیشل انکوائری کی قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل انکوائری کی قرارداد 10 مئی کو اسمبلی سے منظور کی گئی تھی، قرارداد مشتاق غنی اور اکبر ایوب نے پیش کی تھی۔