پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سرجری کا مطلب کسی سے زیادتی نہیں بلکہ نظام کو درست کرنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ٹیم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں، انکی نشاندہی کرکے آگے بڑھنا ہے تاکہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ شاید سمجھتے ہیں کہ میرے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا، ابھی 4 ماہ ہوئے ہیں جس چیز کو دیکھتا ہوں بگڑی ہوئی نظر آتی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیزوں کو درست ٹریک پر لانے کیلئے وقت لگتا ہے،کوشش کررہے ہیں کہ سب کچھ ویسا ہوجائے جس سے معاملات بہتر ہوں۔