واشنگٹن: ویسے تو عام طور پر ہمارے نظام شمسی میں آٹھ سیاروں کی گنتی کی جاتی ہے مع ایک بونے سیارے کے جس کا نام پلوٹو ہے۔ تاہم اب ماہرین فلکیات کو شبہ ہے کہ ہمارے نظام شمسی میں ایک اور سیارے کی موجودگی کا امکان ہے۔
Oort کلاؤڈ جو کہ ایک ہالہ ہے جو ہمارے نظام شمسی کا احاطہ کرتا ہے، سائنسدانوں کا ماننا ہے سیاری اسی خطے میں موجود ہے۔ مطالعے کے شریک مصنف اور پلانیٹری سائنس انسٹی ٹیوٹ میں ماہر فلکیات ناتھن کیب نے کہا کہ ہمارے نظام شمسی کا اس طرح کے اورٹ کلاؤڈ سیارے کا احاطہ کرنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پوشیدہ دنیا سیاروں کا ایک طبقہ ہے جو یقینی طور پر موجود ہونا چاہئے لیکن اب تک ان پر نسبتاً کم توجہ دی گئی ہے۔ اگر اورٹ کلاؤڈ میں کوئی سیارہ موجود ہے تو یہ مکمل طور پر برف کا ہوگا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ایسے سیاروں میں کشش ثقل کی زبردست طاقت ہوتی ہے اور وہ دوسرے سیارے کو بھی غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔