اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جو ادارے تباہ ہوئے ان کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل بنتے ہیں۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں فارم 45 کی حکومت ہونا چاہئیے فارم 47 کی نہیں۔اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کافی عرصے سے کورٹ میں دھکے کھا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے رحم و کرم پر کوئی ادارہ نہیں ہونا چاہیے۔ جو ادارے تباہ ہوئے ان کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل بنتے ہیں۔ گاڑیاں آپ لیں مفت بجلی اور پیٹرول آپ لیں اس میں عوام کا کیا قصور ہے.
انہوں نے کہا کہ جن کو نہیں جتایا گیا وہ اسٹیبلشمنٹ سے بارگینگ شروع کردیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ریاست کا مطلب عوام ہے۔ پاکستان کے عوام کے پاس یہ حق ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے کس کو منتخب کرتے ہیں۔ جب ووٹ کی طاقت پرحملہ کیا جاتا ہے تو یہ حق چھن جاتا ہے۔ ہم نے اس پر کام کرنا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چائیے۔ طلبا کی طاقت دیکھنی ہے تو بنگلا دیش میں آج کے اسٹوڈنٹ کو دیکھ لیں۔ پاکستان میں 40 سال سے اسٹوڈنٹ یونین نہیں ہے