305

ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے کی گرل فرینڈ کو شامل تفتیش کرلیا گیا

لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی اور ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے اس گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی تبدیل کی ، پھر واردات کرنے کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی۔
ڈاکٹر شاہد کا بیٹا ملزم عبدالقیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں ، شہریار ویلنشیاء ٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا جبکہ ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں