266

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر شوبز شخصیات بھی خوشی سے نہال

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر شوبز شخصیات بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں۔

پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا جبکہ پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984 میں 40 سال پہلے جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپکس کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔
ارشد ندیم کی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں پوری قوم کو خوش کیا تو وہیں شوبز فنکار بھی اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہے، جیسے ہی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا تو فنکار برادری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایتھلیٹ کو مبارکباد دیں۔
ہمایوں سعید:

ہمایوں سعید نے احمد علی بٹ کی انسٹاگرام اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ارشد ندیم کی پرفارمنس کی تعریف کی اور ساتھ ہی کھلاڑی کو نیا گھر، اسپورٹس اکیڈمی اور برانڈ ڈیلز دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی تاریخی فتح سے ثابت کردیا ہے کہ وہ سب سے الگ اور بہترین ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں