لبنانی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ لبنان کی سرحد پر لڑائی میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ فوج نے کہا کہ “لبنانی سرحد پر لڑائی کے دوران ماسٹر سارجنٹ ایتے ازولے ہلاک ہوگیا۔
حماس حملے کا سال مکمل؛ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے
آج حماس کے 7 اکتوبر حملے کا ایک سال بھی مکمل ہوگیا اور اسرائیل ایک سال مکمل ہونے کے باوجود تاحال غزہ سے اپنے یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کو ممکن بنانے میں ناکام ہے جس پر اسرائیلی عوام ملک بھر میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حماس نے گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے 1500 کے قریب فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا اور 250 افراد کو یرغمال بناکر غزہ لے گئے تھے.