212

وزیراعظم نے نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقرر کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نادر شفیع ڈار کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا ڈی جی مقرر کردیا۔

نادر شفیع ڈار کے بطور ڈائریکٹر جنرل سی اے اے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 3 سال کے لیے ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوا تھا اور اس عہدے کے لیے قائم مقام ڈی جی نادرشفیع ڈار سمیت 11 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئےتھے۔
ڈی جی سی اے اے کا تقرر 3 سال کے لیے ہوتا ہے، نئے ڈی جی سی اے اے کے لیے برطانیہ اوریورپ میں پاکستانی ائرلائنز کی پروازوں کی بحالی بڑا چیلنج ثابت ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں