261

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

پاکستان کے سینئر لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا ہے۔ اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔

1988 میں انھیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کےلیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں