آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور کابینہ کا اجلاس کل دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

ادھر لاہور میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام سمیت اہم رہنما 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودوں کا جائزہ لیا جائے اور اتفاق رائے کا بھی امکان ہے۔

حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت ہی ترامیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں