اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی جلد رہائی کا امکان ہے۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ روبکار موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے انہین رہا کرے گی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
بشری بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہیں۔ انہیں رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی تھی جس کے بعد انہیں توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا.