186

دنیا کی طویل القامت اور پست قد خاتون کی پہلی بار ملاقات

دنیا کی طویل القامت اور پست قد خاتون کی پہلی بار ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھارت سے تعلق رکھنے والی دنیا کی پست قد خاتون جیوتی اور ترکیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی قد آور خاتون رومیسہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں کو ایک ساتھ وقت گزارتے اور چائے پیتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔جیوتی کو دیکھ کر رومیسہ نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، جواب میں جیوتی نے بھی رومیسہ کو حسین کہا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون اور سب سے لمبی خاتون رومیسہ آج پہلی بار ملاقات کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے کافی لائیکس اور ویوز مل رہے ہیں۔

دنیا کی طویل القامت خاتون رومیسہ کون ہیں؟

1997 میں پیدا ہونے والی رومیسہ ایک وکیل اور پبلک اسپیکر ہیں، انہیں بچپن میں ہی ویور سنڈروم کی تشخیص ہوئی جب ان کا قد دیگر بچوں کی نسبت غیر معمولی طور پر زیادہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں