سکھر میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

سکھر؛ کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سکھر سے واقعے تفصیلات طلب کرلیں۔ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سکھر کو ہدایت کی کہ شہید اہلکار کے گھر تعزیت کے لیے جائیں جبکہ زخمی کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے، حملے میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کا پتہ لگاکر انھیں نشان عبرت بنایا جائے۔

ضیاءالحسن لنجار نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کرکے انکے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں