اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری اور گولہ باری سے مزید 42 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈٰیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل جنگی طیاروں اور ٹینکوں نے غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں حملے کیے۔ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 42 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں محصور 20 لاکھ افراد کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہورہی ہیں اور پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں۔ قحط کے باعث مزید اموات کا خطرہ ہے۔
اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پربہیمانہ حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینوں کو شہید کرچکا ہے۔ حماس کے اسرائیل پر حملوں میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی مارے گئے ہیں۔