کچھ لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر ہر بات پر ہنس رہے ہوتے ہیں، لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟
کچھ لوگ ہر چھوٹی بات پر ہنس رہے یا مسکرا رہے ہوتے ہیں اور اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جیسے گھبراہٹ، قدرتی طور پر خوش مزاج شخصیت، دوستانہ دکھائی دینے کی خواہش وغیرہ۔
یہ بنیادی اعصابی حالت جیسے Pseudobulbar Affect (پی بی اے) کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے جس میں ہنسی غیر مناسب طریقے سے متحرک ہوتی ہے۔
ایسے لوگوں کے رویے کے بارے میں قیاس کرنے سے پہلے سیاق و سباق اور فرد کی حالت پر غور کرنا ضروری ہے۔ جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
سماجی:
ہنسی یا مسکرانا سماجی تعاملات کو آسان بنانے اور ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کے لیے ہوسکتا ہے جس سے کچھ لوگ خود کو دوستانہ ظاہر کرتے ہیں۔
تناؤ سے نجات:
ہنسی تناؤ کو دور کرنے یا تناؤ سے نمٹنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے کوئی شخص ممکنہ طور پر دباؤ والے حالات میں بھی ہنستا ہے۔
مزاح کے لیے اعلیٰ حساسیت
کچھ لوگوں میں حسِ مزاح کے لیے زیادہ حساسیت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی کھل کھلا کے اکثر ہنسی آتی ہے۔
مثبت نقطہ نظر:
قدرتی طور پر پر امید شخص روزمرہ کے حالات میں مزاح تلاش کرنے کی طرف مائل ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے اسے اکثر ہنسی آسکتی ہے۔
اعصابی ہنسی:
نامناسب وقت و حالات میں ہنسی ایک اعصابی ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔
لیکن اگر کسی کو اچانک، بے قابو ہنسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو صورت حال کی مناسبت سے نامناسب لگتا ہے یا انفرادی پریشانی کا سبب بنتا ہے تو یہ پی بی اے جیسی طبی حالت کی نشاندہی کر سکتا ہے اور اسے پیشہ ورانہ تشخیص کی ضرورت ہو سکتی ہے۔