وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو فون کیا اور کہا کہ آپ سے بات کر کے خوشی ہوئی، انتخابات میں دوبارہ کامیابی پہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی عوام کا ان کی قیادت پہ اعتماد کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں