ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی

ڈی آئی خان: کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی بھاری فائرنگ کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہونے ہوگئی ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی طرف روانہ کردی گئی ہے جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی اور دو طرفہ ہوئے کسی بھی نقصان کا معلوم ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں