کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق کردی۔
سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، خرم شیر زمان، عالمگیر خان اور فہیم خان پیش ہوئے۔عدالت نے دونوں مقدمات میں شاہنواز جدون کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 19 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔ عدالت سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔