ہنڈی سے انکار ،وطن سے پیار
ہنڈی کے خلاف مہم کا منفرد انداز ،،،اب کی بار ہنڈی پر وار کے بعد شان رمضان سیزن فور میں انڈیکس ایکسچیج نے ”اب کی بار بلڈوز کا وار “میں انعامات کی بارش کردی۔
ہنڈی کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لینے والے دو پاکستانی شہری کار اور دو گولڈ اور کیش جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔پہلی قرعہ اندازی میں ذوالفقار رازق کار جبکہ دوسری قرعہ اندازی میں نعیم الحسن نے گولڈ جیت لیا.
تیسری قرعہ اندازی میں ملتان کے محمد عمران نے کار اور سیالکوٹ کے امجد علی نے کیش پرائز جیتا .
یو اے ای میں آجکل ہنڈی کے خلاف آگاہی مہم میں قانونی ذریعہ سے رقوم منتقلی پر شعوراجاگر کیا جارہا ہے.
انڈیکس ایکسچینج کے سی او او سید عبدالسلام اور چیف بزنس افیسر میر کے رسول نے انعامات تقسیم کئے ۔
شانِ رمضان” کا چوتھا سیزن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جو سخاوت کی ایک نئی جہت کو فروغ دے رہا ہے۔ انڈیکس ایکسچینج اپنے ان صارفین کو شاندار انعامات سے نواز رہا ہے۔ جو اپنی محنت کی کمائی اپنے پیاروں کو بھیجتے ہیں۔ جیسے بلڈوزر راستہ ہموار کرتا ہے، ویسے ہی انڈیکس ایکسچینج بھی ترقی اور خوشحالی کے لیے راہیں کھولتے ہوئے قانونی ترسیلات زر کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہا ہے۔انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) سیدعبدالسلام اور چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہماری شانِ رمضان مہم کو ملنے والا زبردست جوش و خروش غیرمعمولی ہے۔اور یہ تو محض ایک آغاز ہے۔ مزید قرعہ اندازیاں ہونے والی ہیں اور ہم اپنے صارفین کے لیے مزید خوشیاں اور انعامات لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ جس طرح ہمارے تارکین وطن مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ثابت قدم رہتے ہیں، ویسے ہی یہ مہم بھی قوت، عزم اور مسلسل کامیابی کے تعاقب کی علامت ہے۔ ان کی ہمت فولاد سے زیادہ مضبوط اور بلڈوزر سے بھی طاقتور ہے، اور ان کی جدوجہد کی کہانیاں ہمیں مسلسل متاثر کرتی ہیں۔




