243

سلمان خان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کو منگل کے روز ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے جھوٹی معلومات پھیلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف کی جان لینے کا دو لاکھ روپے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال پنجاب کے رہائشی منیش کمار سجیندر سنگھ کی طرف سے کی گئی تھی، جو غلط اطلاعات کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور جلد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔

منیش کمار سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار محفوظ ہیں منیش نے صرف خوف پھیلانے کیلئے اداکار کو جان سے مارنے کے معاہدے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں