103

رجب بٹ نے اہلیہ سے بدسلوکی کے الزامات پر وضاحت پیش کر دی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ نے اہلیہ کیساتھ بدسلوکی کے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان کے ساتھ رویے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو ویڈیوز میں نظر انداز کرتے ہیں اور ان کے ساتھ احترام کا رویہ نہیں رکھتے۔
اب رجب بٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان ایک حساس لڑکی ہیں اور وہ ان دنوں بیمار ہیں، اسی لیے وہ حالیہ ویڈیوز میں اہلیہ کو شامل نہیں کر رہے۔
رجب کا کہنا تھا کہ ایمان سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں اور وہ کیمرے کے سامنے اداکاری نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک شوہر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی صرف آن-اسکرین نہیں بلکہ ذاتی اور حقیقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سوشل میڈیا کی وجہ سے کئی رشتے خراب ہوچکے ہیں تاہم وہ اپنا رشتہ کبھی خراب نہیں ہونے دیں گے۔

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین اب بھی رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عزت، وقت اور توجہ بھی رشتے کیلئے ضروری ہے، صرف وضاحتیں کافی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں