امریکا میں ایک یوٹیوبر نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈومینو کی 33 فٹ اور 2.74 انچ بڑی عمارت بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یوٹیوب پر ہیویش 5 نام سے موجود خاتون یوٹیوبر نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل بلڈنگ میوزیم میں ڈومینو-بلڈنگ ماہرین کی ایک ٹیم کو اکٹھا کیا۔
ہیویش کی ٹیم اسٹیفن برٹن، ایلکس ہوانگ، بریڈی ڈولن، مائیکل فینٹوزو، پال نیلسن، وِم وین اوٹرڈک، ولیم فورڈ، پِم ورائینز، آئیون کرامسکوئے اور مارکو وربش شامل تھے۔
ٹیم نے پانچ دن کے عرصے میں 33 فٹ اور 2.74 انچ بڑا ڈومینو ٹاور تعمیر کیا اور 32 فٹ اور 10.8 انچ کا پرانا ریکارڈ توڑا۔
ٹیم نے ریکارڈ بنانے کا جشن ایک کھلونا ٹاور کے اوپر پھینک کر ٹاور کو گرتا دیکھ کر منایا۔