باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک دشمنوں عناصرکو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی تحقیقات کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت دیگر قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں