پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو ایک سندھی ڈرامے میں کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ سندھی فہد کی مادری زبان ہے اس لئے وہ با آسانی محض 7 سے 8 برس کی عمر میں سندھی زبان میں بنے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ پاکستانی فیشن
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر فہد مصطفیٰ کی حالیہ رنگ و روپ کا موازنہ کر رہے ہیں کیونکہ بچپن کی اس ویڈیو میں فہد کا رنگت کافی گہری ہے جبکہ اب وہ بےحد گورے ہوچکے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے بےشمار بیوٹی ٹریٹمنٹس کروا رکھے ہیں تاہم فہد خود بھی براہ راست اپنے مشہور شو میں اس بات کا کئی مرتبہ اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی اسکرین لُک بہتر بنانے اور جلد کو گورا کرنے کیلئے کئی مرتبہ گلوٹاتھایون کے انجیکشن لگوائے ہیں۔
گلوٹاتھایون جلد کی رنگت کو نکھارنے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد کرتا ہے تاہم کئی لوگ اس انجیکشن کو لگوانا مضر صحت بھی سمجھتے ہیں