سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 372ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1371روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 384روپے کی سطح پر آگئی۔

سی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 65روپے کے اضافے سے 4ہزار 087روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 55روپے کے اضافے سے 3ہزار 503روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں