ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کل سے انگلینڈ میں شروع ہوگی

لندن:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کل سے انگلینڈ میں شروع ہوگی جس میں پاکستان چیمپئنز کی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔

پاکستان کے نامور اسٹارز شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سمیت دیگر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پاکستان چیمپئنز کل 18 جولائی کو برمنگھم میں انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف مد مقابل ہوگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

20 جولائی کو برمنگھم میں ہی پاکستان چیمپئنز کا بڑا ٹاکرا بھارت سے ہوگا، 25 جولائی کو لیسٹر میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا

پاکستان چیمپئنز 26 جولائی کو ہیڈنگلے لیڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی، 29 جولائی کو لیسٹر میں پاکستان چیمپئنز کا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں