نیب نے 40ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سرکاری افسر، اور 3 ٹھیکیدار شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب نے کوہستان میگا اسکینڈل میں 2 سرکاری آفیسر اور 3 ٹھیکیدار گرفتار کیے ہیں، ملزمان پرجعلی چیک، منی لانڈرنگ، اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد کا الزام ہے۔
زرائع نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کا مرکزی کردار ہے ،سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ اے جی آفس ملی بھگت سے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا۔
نیب زرائع نے کہا کہ کوہستان میگا اسکینڈل کی تحقیقات میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے، ملزمان نےجعلی بلنگ، جعلی تعمیراتی فرمز کے ذریعے اربوں کی ہیراپھیری کی۔