پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس کل ہوگا، جس میں اپوزیشن کے 25 نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا کل صبح 9 بجے اجلاس منعقد ہوگا، جس میں حزب اختلاف کے ارکان حلف اٹھائیں گے۔ حلف اٹھانے والے نئے ارکان میں 21 خواتین اور4 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔
خواتین ارکان میں جے یو آئی اور مسلم لیگ(ن)کی 7,7 خواتین حلف اٹھائیں گی جب کہپیپلزپارٹی کی 4، اے این پی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون رکن حلف اٹھائیں گی۔
اسی طرح اقلیتی ارکان میں جے یو آئی 2 جب کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کاایک ایک رکن حلف اٹھائے گا۔