پاراچنار ;لیبیا سے اٹلی جانے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ضلع کرم کے دو جوانوں کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بیروزگاری سے تنگ آکر ضلع کرم کے جوان یورپ جا رہے ہیں۔ 28 فروری 2025کو بارہ میتیں پاکستان پہنچ گئی تھیں۔ ضلع کرم کے گاؤں سلطان کنڈہ سے تعلق رکھنے والےمزید دو نوجوانوں اشتیاق حسین ولد حامد حسین اور وسیم عباس ولد اقبال حسین کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئیں ۔ میتوں کے پہنچنے پر گاؤں میں گہرام مچ گیا ۔ اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کیے گئے ۔
Load/Hide Comments