پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ڈی پی او ہنگو خالد خان اور ٹل اسکاؤٹ کے لیفٹیننٹ کرنل خالد کی عیادت کی۔
گورنر نے زخمی افسران کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ جیسے جانثار سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر زخمی اہلکاروں کو مبارکباد دی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔
اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے گورنر کو زخمیوں کے علاج معالجہ اور طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ گورنر نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔