لودھراں; شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کےمالک ڈاکٹر محمد سعد کی فیملی چلاس کے مقام پرسیلابی ریلے کی زد میں آ گئی

لودھراں سے تعلق رکھنے والے شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے مالک ڈاکٹر محمد سعد کی فیملی چلاس کے مقام “تھلک نالہ” میں آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی۔ان کی اہلیہ ڈاکٹر مشعال
ان کا چھوٹا بھائی محمد فہد اور ان کے بچے
جان کی بازی ہار گئے۔سیلابی ریلہ سیاحوں کی 8 گاڑیاں بھی بہالے گیا۔جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔3 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 15 کی تلاش جاری ہے۔یہ واقعہ شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیش آیا، جب تیز ریلہ گاڑیوں کو بہا لے گیا۔
متاثرہ مقام تھلک نالہ، چلاس بابوسر ٹاپ کے قریب حادثے کا تعلق ممکنہ طور پر کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور ناقص انفراسٹرکچر سے جوڑا جا رہا ہے۔اندازی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں