ضلع شمالی وزیرستان میں ہفتۂ شہداء پولیس کا باضابطہ آغاز, شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان، وقار احمد خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہفتۂ شہداء پولیس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں شہداء کی قبور پر سلامی دینا، پھولوں کی چادریں چڑھانا اور دعائیہ تقاریب شامل ہیں۔

اسی سلسلے میں آج تھانہ میران شاہ کے ایس ایچ او عزیز اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او لائق مرجان اور اے ایس آئی رضا اللہ نے پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید اہلکار سہیل خان کی قبر پر حاضری دی۔ اسی طرح میرعلی پولیس کی جانب سے ایس ایچ او دوست ایوب اور ایڈیشنل ایس ایچ او محمد صدیق نے شہداء سیف اللہ اور رحمن ایاز کی قبور پر سلامی پیش کی، قومی پرچم آویزاں کیا، اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ بعدازاں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں