ڈسکہ ؛آئی ایس آئی کا جعلی کرنل گرفتار

ڈسکہ ؛آئی ایس آئی کاجعلی کرنل گرفتار،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو فون پر میسج موصول ہوئے کہ میں آئی ایس آئی کا کرنل ہوں۔میرا پرسنل سیکرٹری آپ کے پاس آئے گا اس کا کام کردینا۔جعلی کرنل کی واٹس ایپ پر لگی ڈی پی چیک کی گئی تواُس پر کسی بریگیڈیئر احمد کی فوٹو لگی ہوئی تھی۔ ندیم نامی شخص اسسٹنٹ کمشنر آفس آیا اور وہ کرنل احمد بلال کا نام لے کر بھرم بازی کرتا رہا۔اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو اُس کے انگلش میں میسج کے اسپیلنگ غلط ہونے پر شک گزرا ۔جب تحقیقات کروائیں تو وہ جعلی کرنل نکلا پولیس نے حسن رضا سکنہ کنڈن سیان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں