پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ایونٹ کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی معرکہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔
ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔
مکمل شیڈول (مقام: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم):
29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان
30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان
1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان
2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان
4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے ای
5 ستمبر – افغانستان بمقابلہ یو اے ای
7 ستمبر – فائنل
یہ سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایشیا کپ سے قبل ایک اہم وارم اپ موقع فراہم کرے گی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ثابت ہو سکتی ہے۔
خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچز ہمیشہ سے ہائی وولٹیج اور دلچسپ ثابت ہوئے ہیں جبکہ یو اے ای کی ٹیم بھی اپنی سرزمین پر اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔