58

جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ

ضلع ٹانک، جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ کیس 10 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ ویکسین سے محروم ہر بچہ پولیو وائرس کے نشانے پر ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل بار بار پولیو ویکسین دینا ہے۔

علاوہ ازیں ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے لیے نیا ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں رسائی کے مسائل کے حل اور مہمات کی بہتری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں